پاکستان

قبضے کے خلاف آپریشن جاری، وزیر مملکت

جنوری 6, 2019 < 1 min

قبضے کے خلاف آپریشن جاری، وزیر مملکت

Reading Time: < 1 minute

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی قائدین قبضہ مافیا کی حمایت کریں تو دکھ ہوتا ہے، جس جس نے قبضہ مافیا کا ساتھ دیا، سب کا احتساب ہوگا۔ کوئی بھی صاحب حیثیت ریاستی اقدامات پر اثر انداز نہیں ہو پائے گا۔

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین قبضہ مافیا کی حمایت کریں تو دکھ ہوتا ہے، جس نے قبضہ مافیا کا ساتھ دیا سب کا احتساب ہوگا، جس کو تجاوزات کیخلاف آپریشن سے مسئلہ ہے وہ عدالتوں سے رجوع کرے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔ اسٹیٹ لینڈ ریاست پاکستان کی زمین ہے۔ ایک انچ بھی قبضہ مافیا کے پاس نہیں رہنے دیں گے۔ کوئی بھی صاحب حیثیت ریاستی اقدامات پر اثر انداز نہیں ہو پائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے