پاکستان

پاکپتن اوقاف اراضی کیس کی سماعت

جنوری 8, 2019 < 1 min

پاکپتن اوقاف اراضی کیس کی سماعت

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے پاک پتن اراضی فروخت کے خلاف اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ سات مرلے نہیں، سینکڑوں ایکڑ اراضی کا معاملہ ہے، درخواست گزار کے وکیل نے ہی کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کے پاس صرف سات مرلے کا جواب آیا ہے، سات مرلے کا مسئلہ نہیں یہ ہزاروں ایکڑ اراضی ہے، درخواست گزار کے وکیل افتخار گیلانی نے آج کیس ملتوی کرنے کی درخواست دی ہے ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

یاد رہے کہ 1986 میں پاکپتن دربار کے ساتھ اراضی کی ملکیت تبدیل کرنے کے معاملے میں پنجاب کے سابق وزیراعلی نواز شریف کے کردار کے تعین کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے