کرائم رپورٹر کی جیت
Reading Time: < 1 minuteنیشنل پریس کلب کی ووٹر فہرست میں درج افراد نے ڈان ٹی وی سے منسلک کرائم رپورٹر شکیل قرار کو صدر منتخب کر لیا ہے ۔ وہ پندرہ برس سے پریس کلب کی سیاست پر حاوی جرنلسٹ پینل سے الگ ہونے والے دھڑے آزاد کے سربراہ ہیں ۔ شکیل قرار کو 1026 ووٹ ملے ۔
شکیل قرار نے دی نیوز کے کرائم رپورٹر شکیل انجم کو شکست دی ہے جو جرنلسٹ پینل کے افضل بٹ گروپ کے صدارتی امیدوار تھے ۔ شکیل انجم کی طرح افضل بٹ بھی جنگ گروپ سے منسلک ہیں ۔
جڑواں شہروں کے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے نامور رپورٹر اور اینکر مطیع اللہ جان کو بھی ووٹ دیے تاہم وہ تیسرے نمبر پر رہے ۔
Array