متفرق خبریں

تنخواہیں کم، جیو میں مالی بحران

جنوری 10, 2019 < 1 min

تنخواہیں کم، جیو میں مالی بحران

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سب سے مضبوط اور بڑے میڈیا گروپ جنگ نے اپنے ٹی وی چینل جیو نیوز سے ملازمین کی چھانٹی کا عمل شروع کیا ہے ۔ ادارے کی جانب سے ملازمین کو اس بارے میں ایک ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے ۔

مالی بحران کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا ہے کہ کچھ ملازمین کو خدا حافظ کہنا پڑے گا جبکہ چار لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والوں کی ۲۰ فیصد کٹوتی ہوگی ۔ اسی طرح ایک لاکھ دس ہزار سے زائد تنخواہ لینے والے کارکنوں کی کٹوتی دس فیصد ہوگی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے حالات نئی حکومت کے آتے ہی دگرگوں ہونا شروع ہو گئے تھے ۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری گزشتہ تین ماہ کے دوران کئی بار نیوز میڈیا کے بجائے تفریحی چینلز کے فروغ کی بات کر چکے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے