پاکستان24 متفرق خبریں

حکومت نے بلاول اور شاہ کا نام نہ نکالا

جنوری 10, 2019 < 1 min

حکومت نے بلاول اور شاہ کا نام نہ نکالا

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود وفاقی کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست سے نکالنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کا معاملہ بھی زیربحث آیا اور مختلف افراد کے نام ای سی ایل میں رکھنے اور نکالنے کے بارے میں تجاویز پیش کی گئیں ۔

وفاقی کابینہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جائے گا، معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیرغور آئے گا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری، مراد علی شاہ اور فریال تالپور کرپشن اسکینڈل میں مرکزی کردار ہیں، جے آئی ٹی کی سفارشات پر 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں، وزارت قانون نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ملا۔ تحریری فیصلہ آتے ہی اس پرعمل درآمد کیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے 20 افراد کے نام فوری نکالنے کی سفارش مسترد کردی ہے، ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ای سی ایل میں شامل ناموں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا ہے یا نہیں ۔

اس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت نے 172 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے