عالمی خبریں

چینی صدر شمالی کوریا سے کیا چاہتے ہیں

جنوری 11, 2019 < 1 min

چینی صدر شمالی کوریا سے کیا چاہتے ہیں

Reading Time: < 1 minute

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں خطے کے فوجی، سیاسی اور معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات میں کوریا اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بھی بات ہوئی ۔

ملاقات کے دوران چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسری ملاقات جلد ہوگی ۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا اور امریکا کے تعلقات میں پیچیدگیوں پر فکرمند ہیں، امریکا کے ساتھ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات میں تعطل پر خدشات ہیں، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کے عہد پر قائم ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کم جونگ ان نے تین مرتبہ چین کا دورہ کیا تھا ۔ کم جونگ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اور بعد میں بھی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقاتیں کی تھیں ۔ مبصرین کے مطابق چین اپنے تجارتی روٹس کو تنازعات سے بچانے کیلئے کورین سمندر میں امن کیلئے فکرمند ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے