متفرق خبریں

ملٹری لینڈ سے تجارتی سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم

جنوری 12, 2019 < 1 min

ملٹری لینڈ سے تجارتی سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے کراچی سے تجاوزات ہٹانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں سندھ کی صوبائی حکومت اور کراچی کی شہری انتظامیہ نے کئی مقامات پر تجاوزات ختم کرنے سے اپنی بے بسی ظاہر کی ہے ۔

جسٹس گلزار احمد نے صوبائی اور کراچی کی شہری انتظامیہ کے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کیلئے ہے، پورے پاکستان کیلئے ہے اور کوئی ادارہ یا شخص کتنا طاقتور یا بااثر کیوں نہ ہو اس پر بھی قانون لاگو ہوگا ۔

جسٹس گلزار نے کہا کہ پورے شہر کی سڑکوں کے ساتھ فٹ پاتھ کو قبضوں سے خالی کرایا جائے اور شاہراہ فیصل کے ساتھ ملٹری لینڈ کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، فوجی استعمال کیلئے حاصل کی گئی زمین پر کسی بھی قسم کی تجارتی/کمرشل سرگرمی نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ عدالتی فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے اور ڈالمین مال کے سامنے سے پارکنگ بھی ختم کی جائے ۔

Array
One Comment
  1. Inam ul Rahiem, advocate
    Justice Mansoor shah should have written this thing arlier,now when CJP is retiring,he is trying to become hero. There are 5 references pending against Mansoir shah

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے