متفرق خبریں

ملک ریاض کا جہاز کچے میں اتر گیا

جنوری 14, 2019 < 1 min

ملک ریاض کا جہاز کچے میں اتر گیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بلاول بھٹو کے زیر استعمال بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کا خصوصی طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا، طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر کچے میں دور تک دور چلا گیا، طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے ۔

بے نظیرائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ بلال بھٹو دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچے، خصوصی طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران ہائیڈرالک بریک سسٹم فیل ہونے کے باعث پھسل گیا اور 10 فٹ دور جاکر رکا، طیارے کے رن وے سے پھسلنے کی اطلاع پاتے ہی ائیرپورٹ پر موجود سول ایوی ایشن اتھارٹی کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی جنہوں نے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر مسافروں اور عملے کے افراد کو ریسکیو کرکے راول لاونج تک پہنچایا،جہاں سے بلاول بھٹو اسلام آباد میں واقع زرداری ہاؤس روانہ ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے رن وے پھسلنے کے بعد رن کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ہیوی مشینری استعمال کرکے طیارے کو ایپرن تک لایا جارہا ہے، واقعہ میں بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام مسافر محفوظ رہے۔حادثہ کا شکار طیارہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے