پاکستان پاکستان24

شہباز شریف فوجی عدالتوں سے خوش

جنوری 14, 2019 < 1 min

شہباز شریف فوجی عدالتوں سے خوش

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے رابطہ کیا تو دیکھیں گے، فوجی عدالتوں کا قیام ہمارا ہی اقدام تھا ۔ پارلیمان کی راہداری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملیں، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردی میں کمی آئی اور فوجی عدالتیں بننے سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس پر سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے، اللہ کا شکر ہے ہم سرخ رو ہوئے، اس فیصلے سے قانون کی حاکمیت آگے چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل سنے گی اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی امید ہے ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے