عالمی خبریں

کابل دھماکے میں چار جاں بحق

جنوری 14, 2019 < 1 min

کابل دھماکے میں چار جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کے دارالحکومت  کابل میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 افراد مارے گئے جبکہ خواتین و بچوں سمیت 90 زخمی ہوگئے ہیں ۔

کار بم دھماکے میں افغان وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری ہے ، جبکہ زخمیوں میں 23 بچوں اور 12 خواتین سمیت 90افراد شامل ہیں ۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق دھماکہ کابل کے پل چرخی کے گرین ولیج کے علاقے میں ہوا ۔ ابھی تک اس خونریز حملے کی ذمہ داری کسی بھی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے