پاکستان

بس بہت ہوگیا نیب نیب، چیف جسٹس

جنوری 16, 2019 2 min

بس بہت ہوگیا نیب نیب، چیف جسٹس

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی نجی ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے آڈٹ سے متعلق کیس ایف آئی اے کے پاس ہی کارروائی کیلئے زیر تفتیش رکھنے ہدایت کی ہے ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے بہت ہو گیا نیب نیب۔ نیب کے پاس کچھ نہیں ہے ۔

عدالت نے ایف آئی اے کو ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے فورینزک آڈٹ کی کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ جو افراد ہاوسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین ہیں ایف آئی اے کو درخواست دے سکتے ہیں ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی تو ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتا یا کہ بہت سی سوسائیٹوں کے مقدمات نیب میں ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا بہت ہو گیا نیب نیب۔ نیب کے پاس کچھ نہیں ہے۔ نیب کا نام سن کر لوگ گھروں میں چھپ جاتے ہیں ۔

دوران سماعت ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایاکہ ایک معاملہ کنال ویو ہاوسنگ سوسائٹی کا یہ لوگ فرانزک آڈٹ نہیں کروا رہے تھے، رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹی نے بتا یا کہ یہ کہتے ہیں اپنی پسند سے آڈٹ کروائیں گے، عدالتی حکم پر آڈٹ کیلئے ان کی  کمیٹی توڑی تو انہوں نے سول عدالت سے حکم امتناع لے لیا چیف جسٹس نے کہاان کے خلاف پرچہ درج کروائیں عدالت ان کے خلاف توہین عدالت کیس کریں گے،ہم تو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹو کنٹرول بھی کوآپریٹو کو دے رہے ہیں جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکنال ویو سوسائٹی نے سول عدالت سے کیسے حکم امتناعی لیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ کنال ویو سوسائٹی کے آڈٹ میں بہت سے غیر قانونی معاملات سامنے آئے ہیں، ایف آئی اے نے ایف آئی آر اندراج کی سفارش کی ہے، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کنال ویو سوسائٹی کے عہدیداران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کنال ویو سوسائٹی کا نیا آڈٹ کا بھی کروایا جائے سپریم کورٹ نے کنال ویو سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کوآپریٹو رجسٹرار کو دیتے ہوئے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا ۔

عابد علی آرائیں سپریم کورٹ سے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے