متفرق خبریں

چیف جسٹس کی مطیع اللہ جان سے جپھی

جنوری 17, 2019 < 1 min

چیف جسٹس کی مطیع اللہ جان سے جپھی

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے معروف صحافی اور اینکر مطیع اللہ جان سے گلے ملتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام گلے شکوے دور کر رہے ہیں ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کے بعد جب چیف جسٹس ثاقب نثار دیگر ججوں اور وکلا کے ساتھ چائے پر تقریب کے ہال میں آئے تو ان کے گرد درجنوں افراد کا جمگٹھا تھا ۔ اس دوران انہوں نے مطیع اللہ جان کو آواز دی اور کہا کہ آپ سے جپھی ڈالتا ہوں، دل سے آپ سے مل رہا ہوں، تمام گلے شکوے دور کرتے ہیں ۔

تقریب کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کے رپورٹرز کی دعوت پر ان کے کمرے میں تشریف لائے ۔ ان کے ہمراۃ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی تھے ۔ اس دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ عبدالقیوم صدیقی کہاں ہیں؟ ۔ جیو نیوز کے سینئر کارسپاںڈنٹ عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ میں ادھر ہی موجود ہوں اور میرے ساتھ مطیع اللہ جان بھی ہے ۔

چیف جسٹس مسکراتے ہوئے اپنی کرسی سے اٹھے اور دونوں سے گلے ملتے ہوئے کہنے لگے کہ مطیع اللہ جان سے میں کچھ دیر پہلے گلے مل چکا ہوں ۔ سپریم کورٹ رپورٹرز نے چائے کی دعوت کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ تصویر بنائی اور ان کو رخصت کیا ۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل چیف جسٹس نے مطیع اللہ جان کو کمرہ عدالت میں ان کی ایک ٹوئٹ اور پھر جواب دینے پر توہین عدالت کے دو نوٹس جاری کئے تھے مگر ایک گھنٹے میں عدالت کے اندر بیٹھے ہوئے ہی واپس لے لئے تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے