پاکستان پاکستان24

فوجی عدالتیں قومی ضرورت ہے، ترجمان

جنوری 19, 2019 2 min

فوجی عدالتیں قومی ضرورت ہے، ترجمان

Reading Time: 2 minutes

فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع صرف ہماری خواہش نہیں قومی ضرورت ہے، پارلیمنٹ نہیں چاہے گی تو فوجی عدالتوں میں توسیع نہیں ہوگی ۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کی ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کریمنل جوڈیشل سسٹم دہشت گردی کےمقدمات کے لیےموزوں نہیں تھا، ملک کے فوجداری نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں، اور یہ قیام پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوا۔

فوجی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کی ہے ۔ واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز پر فوجی عدالتوں کے کام کی مدت آئین کے مطابق ختم ہو گئی ہے اور اس میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے جو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا تعلق لاپتہ افراد یا ایسے دیگر معاملات  سے نہیں، 4 سال میں 717 مقدمات فوجی عدالتوں میں آئے، اور اسی عرصے میں 646 مقدمات نمٹائے گئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کسی مجرم کو سزائے موت دیں تو مجرم فوجی عدالتوں میں اپیل کرتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں آرمی کے لئے ایک اضافی کام ہے، اور ملک کی سول عدالتوں کا نظام بہت سست ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا فوجداری نظام مؤثرہوگیا ہے، ملٹری کورٹ کا قیام فوج کی خواہش نہیں قومی ضرورت ہے، پارلیمنٹ نہیں چاہے گی تو فوجی عدالتوں میں توسیع نہیں ہوگی، ہم وہ کریں گے جو پارلیمنٹ ہمیں بتائے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے