پاکستان

راؤ انوار آزاد گھوم رہا ہے، فضل الرحمان

جنوری 20, 2019 < 1 min

راؤ انوار آزاد گھوم رہا ہے، فضل الرحمان

Reading Time: < 1 minute

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ۴۴۰ افراد کا قاتل رائو انوار آزاد پھر رہا ہے، حکمرانوں نے سیاسی مفادات کے لئے پولیس کو’’غنڈہ فورس‘‘ میں تبدیل کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ہاتھوں خواتین سمیت 4 بے گناہ شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، حکمرانوں نے پولیس کو غنڈہ فورس بنادیا ہے، راؤ انوار نے کراچی میں 440 بےگناہ شہریوں کو قتل کیا اور آزاد گھوم رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو حکمرانوں کی شہہ ملتی ہے تو وہ بے لگام ہوجاتی ہے، سیاسی جماعتوں نے پولیس کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرکے غلط لائن پر لگادیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے