متفرق خبریں

ساہیوال واقعہ پر قانونی سوالات

جنوری 21, 2019 2 min

ساہیوال واقعہ پر قانونی سوالات

Reading Time: 2 minutes

شاہد بھٹی ایڈووکیٹ

ذیشان کے حوالے سے مبینہ طور پر ملنے والی خفیہ معلومات تھیں کیا؟
ان معلومات کا ماخذ کیا تھا؟
کیا واقعی کسی گرفتار دہشت گرد نے ہی ذیشان کے متعلق معلومات فراہم کی تھیں؟
کیا سی ٹی ڈی کو کاروائی کے لیے رپورٹ ارسال کرنے سے قبل حاصل کردہ معلومات کو کاونٹر چیک کیا گیا؟
ذیشان کے خلاف ملنے والی اطلاعات کو کس بنیاد پر مصدقہ اطلاعات کہا گیا؟
خفیہ معلومات کی بنیاد پر تیار کردہ رپورٹ سی ٹی ڈی کو کب موصول ہوئی؟
رپورٹ کس ادارے کی جانب سے کس سطح پر سی ٹی ڈی میں موصول ہوئی؟
مذکورہ رپورٹ کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کی جانب سے کیا کیا کاروائیاں عمل میں لائی گئیں؟
کیا اس طرح کی رپورٹ کا سی ٹی ڈی کو موصول ہونا ایک غیر معمولی امر تھا یا کہ ایک معمول کی بات؟
کیا 19 جنوری کی کاروائی میں حصہ لینے والی سی ٹی ڈی کی ٹیم خاص طور پر ذیشان کے خلاف کاروائی کے لیے ہی تشکیل دی گئی تھی؟
ذیشان کے خلاف کاروائی کی منظوری یا اجازت کس سطح سے دی گئی؟
کیا منظوری یا اجازت دینے والی اتھارٹی نے صرف مذکورہ خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر ہی منظوری دی یا اس کے سامنے کوئی دیگر مواد بھی موجود تھا؟
ذیشان کے خلاف کس قسم کی کاروائی کی منظوری، اجازت یا حکم دیا گیا؟
کیا وہ حکم یا منظوری زبانی تھی یا تحریری؟
کیا مذکورہ منظوری یا حکم میں ذیشان کو مار دینے کے حوالے سے کچھ شامل تھا؟
کیا ذیشان کی جانب سے مزاحمت نہ کرنے کی صورت میں بھی اسے مارنے کا سی ٹی ڈی ٹیم کو حکم یا اختیار دیا گیا تھا؟
کیا کاروائی کے دوران ذیشان کے ساتھ دیگر مرد، خواتین یا بچوں کی موجودگی کی صورت میں بھی کوئی حکم یا اجازت دی گئی؟
کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم میں کتنے لوگ شامل تھے؟
کیا سب کے پاس اسلحہ موجود تھا؟
کاروائی میں کس کس کا اسلحہ استعمال ہوا؟
ٹیم کو گاڑی کے متعلق آخری اطلاع کب، کہاں سے اور کیا موصول ہوئی؟
کیا گاڑی سی ٹی ڈی ٹیم کی طرف سے اشارہ کرنے کے باوجود واقعی نہ رکی؟
کیا واقعی کار کے مسافروں کے کچھ ساتھی موٹر سائیکل پر بھی موجود تھے؟
کیا واقعی ذیشان نے پہلے فائر کیا اور سی ٹی ڈی ٹیم نے جوابی فائر کیا جس کے نتیجہ میں کار میں موجود افراد کی موت واقع ہوئی؟
موقع پر سی ٹی ڈی ٹیم کو فائر کا حکم کس نے دیا؟
کیا کار میں سے تین بچوں کو پہلے باہر نکالنے کے بعد باقی کار سواروں پر فائر نہیں کھولا گیا؟
کیا سی ٹی ڈی ٹیم کے علم میں تھا کہ کار میں ذیشان کے علاوہ دیگر مرد خاتون اور بچے بھی شامل ہیں؟
کیا بچوں کے والد خلیل کی جانب سے سی ٹی ڈی ٹیم کو کہا گیا کہ ان سے پیسے لے لیں لیکن انہیں نہ ماریں؟
کیا اگر سی ٹی ڈی ٹیم چاہتی تو ذیشان سمیت دیگر کار سواروں کو با آسانی زندہ گرفتا کر سکتی تھی؟
کار کے کس کس حصہ میں سے کون کون سا اسلحہ، بارودی سامان اور خود کش جیکیٹس وغیرہ نکلیں؟
کیا کار میں سے مذکورہ سامان برآمد کرتے وقت ٹیم کے علاوہ بھی کوئی وہاں موجود تھا؟
کیا مبینہ برآمدگی کرتے وقت کوئی ویڈیو یا تصاویر وغیرہ بھی بنائی گئیں؟

بشکریہ شاہد بھٹی فیس بک پروفائل/پوسٹ

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے