پاکستان24 متفرق خبریں

عمران خان قطر کیوں گئے؟

جنوری 22, 2019 2 min

عمران خان قطر کیوں گئے؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان جو گزشتہ دس برس سے حکمرانوں کو ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کر بیرونی دوروں پر جانے کی وجہ تنقید کرتے رہے ہیں، ساہیوال واقعہ کے بعد عوام کو ٹوئٹر پر دلاسہ دینے کے بعد قطر کیوں روانہ ہوئے؟ وہ دو دن قطر میں کیا کریں گے؟

اس حوالے سے سیکورٹی اور دفتر خارجہ کے ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان کیلئے امریکا بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے اور معاشی صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے افغانستان میں امریکی خواہشات کو پورا کرنا ضروری ہے، عمران خان کا قطر کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے جہاں وہ طالبان امریکا مذاکرات کے دوران اپنی موجودگی ظاہر کر کے پاکستان کی سنجیدگی کا تاثر دینا چاہتے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر اور امارات کے درمیان اگرچہ سفارتی رابطے منقطع ہیں مگر افغان مسئلے پر دونوں امریکی حکام کی بھرپور مدد کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے اعلی سطح کے وفود پاکستان کے حالیہ دوروں میں فوجی اور سول قیادت کو اس بارے میں بتا چکے ہیں ۔

عمران خان کے دورے میں افغان مذاکراتی وفد کے ساتھ ان کی ملاقات کے علاوہ امریکی حکام کو یقین دہانی بھی کرائی جائے گی کہ ان مذاکرات کا جاری رکھنے کیلئے پاکستان بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ۔ دوسری جانب میڈیا پر اس کو قطر کا دورہ دکھایا جا رہا ہے ۔

پاکستان کو بحران میں گھرے قطر کی ضرورت ایل این جی کی وجہ سے بھی ہے جس کیلئے پچھلی حکومت نے معاہدے کر رکھے ہیں ۔

دوسری جانب سعودی عرب، امارات اور مصر کے مقاطعے کا شکار قطر افغان امریکا مذاکرات اور پاکستانی وزیراعظم کی میزبانی کر کے اپنی سفارتی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

پاکستان میں سفارتی ذرائع کا دعوی ہے کہ امریکی حکام کے حالیہ پاکستانی دوروں کے بعد فوجی قیادت نے وزیراعظم کیلئے قطر کا یہ دورہ ترتیب دیا ہے تاکہ مسئلے کے تمام فریق مطمئن ہو سکیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے