پاکستان

ٹریفک حادثے میں ۲۷ جاں بحق

جنوری 22, 2019 < 1 min

ٹریفک حادثے میں ۲۷ جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کا شکار بس میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے جو کراچی سے پنجگور جا رہی تھی ۔

ڈی سی شبیر مینگل کے مطابق حادثے کے باعث مسافر بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی اور 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچالی جب کہ دیگر افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جن میں 23 افراد کی لاشیں مسافر بس سے اور 2 کی ٹرک سے نکالی گئیں ۔

ریسکیو، لیویز، پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا رہا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے