پاکستان

پروین رحمان قتل کیس میں گواہوں کو دھمکیاں

جنوری 22, 2019 < 1 min

پروین رحمان قتل کیس میں گواہوں کو دھمکیاں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں پروین رحمان قتل ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت نے مقتولہ کے ورثاء اور ڈائریکٹر اورنگی پروجیکٹ انور ارشد کو دھمکیوں کا نوٹس لیا ہے ۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو دھمکی آمیز فون کالز کرنے والوں کا پتہ چلانے کی ہدایت کی ہے ۔

پروین رحمان کی بہن نے بتایا کہ ہمیں اور ڈائریکٹر اورنگی پروجیکٹ انور ارشد کو نا معلوم دھمکی آمیز کالز آ رہی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ لگتا ہے دھمکیوں کے لیے غیر ملکی فون استعمال ہوا، ہو سکتا ہے کال کرنے والا پاکستانی ہو ۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دھمکی آمیز فون کالز کا پتہ چلائیں ۔ عدالت کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ کابینہ نے معاملہ کے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی منظوری دے دی ہے، آئندہ چند روز میں جے آئی ٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر طارق کے بیان کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے