عالمی خبریں

فیس بک کے مالک غصے میں آ گئے

نومبر 11, 2016 < 1 min

فیس بک کے مالک غصے میں آ گئے

Reading Time: < 1 minute

مارک زکربرگ نے فیس بک پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کے اثرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے ڈونلڈ ٹرمپ ہماری وجہ سے الیکشن نہیں جیتے _ فیس بک کے بانی کیلیفورنیا میں ایک ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے _ انہوں نے اس بات کو پاگل پن قرار دیا کہ فیس بک کی جعلی خبریں امریکی انتخابات پر اثرانداز ہوتی ہیں _ زکربرگ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی کامیابی کا ذمہ دار فیس بک کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
اس سے قبل کچھ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے لائی گئی تھی کہ کچھ جعلی خبریں فیس بک پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں جبکہ ان کی تردید زیادہ پھیلائی نہیں گئی۔
امریکہ میں لاکھوں افراد فیس بک کو خبروں کے حصول کا ایک اہم ذریعہ سمجھتے ہیں ۔
سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کہتے ہیں کہ فیس بک کی ‘نیوز فیڈ’ اس انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے وہ چیز سب سے پہلے دکھائی دیتی ہے جس کے بارے سمجھا جاتا ہے کہ صارفین اس میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
رواں سال کے آغاز میں فیس بک پر ٹرمپ مخالف ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فیس بک پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کا عملہ لوگوں کے ‘ٹرینڈنگ باکس’ میں لبرل خبریں دکھانے کے لیے طرفداری کر رہا ہے۔
فیس بک کے بانی نے کہا کہ وہ فیس بک کی نیوز فیڈ کو مزید بہتر کریں گے، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بہتر صدر ثابت ہونے کے لیے پرامید ہوں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے