عالمی خبریں

برما کے مسلمان کہاں جائیں؟

نومبر 18, 2016 < 1 min

برما کے مسلمان کہاں جائیں؟

Reading Time: < 1 minute

موت سے بھاگتے برما کے مسلمانوں کیلئے زمین تنگ ہوگئی۔ بنگلہ دیش نے میانمار /برما سے سینکڑوں افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لے سرحد پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ برما/میانمار میں فوج کے کریک ڈاون سے بچنے کے لیے سینکڑوں روہنگیا مسلمان سرحد پار کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں برما کی فوج نے ملک کی مسلمان اقلیت کے گاوں میں سینکڑوں گھروں کو جلاکر راکھ کیا جبکہ درجنوں افراد کو قتل کرنے کی اطلاعات بھی آئی ہیں۔برما کی مسلمان اقلیت کے افراد پڑوسی ملک بنگلہ دیش پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے حکام کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کے لیے سرحدی فورسز کی چار اضافی پلاٹونز کو تعینات کیا گیا ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی سرحدی فورس کے مطابق حالیہ دنوں میں روہنگیا مسلمانوں کی ملک میں داخل ہونے کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ سرحد پر تعینات بنگلہ دیشی اہلکاروں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جو لوگ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں برما کے سرحدی اہلکار ان کو گولیاں مار رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے