پاکستان

شہر کے اصل قصائیوں کی خبر

نومبر 21, 2016 < 1 min

شہر کے اصل قصائیوں کی خبر

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے سب سے مہنگے نجی ہسپتال شفا میں غلط تشخیص کرنے والے ڈاکٹر کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردیے گئے۔ عدالت میں مریضہ ہاجرہ بی بی نے شفا ہسپتال کے کئی ڈاکٹروں کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے کہ غلط تشخیص کی وجہ سے صحت اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج زیبا چودھری نے ڈاکٹروں کو درخواست گزار کی شکایت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی جس کی ڈاکٹر عاصم رحمان نے تعمیل نہ کی۔ عدالت نے حکم عدولی پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔ ڈاکٹر عاصم رحمان نجی ہسپتال شفا میں رماٹالوجی (جوڑوں کے درد) کے شعبے میں دوبرس قبل خدمات انجام دے رہے تھے۔ درخواست گزار ہاجرہ بی بی کی شکایت کے مطابق شفاء ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کرتے ہوئے چار مختلف شعبوں میں معائنے کیلئے بھیجا اور ٹیسٹ کرائے۔ اور اس کے باوجود مرض کی درست تشخیص میں ناکام رہے اور صرف فیس کے نام پر پیسے بٹورتے رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے