کھیل

فٹبال ٹیم کا طیارہ تباہ ہوگیا

نومبر 29, 2016 < 1 min

فٹبال ٹیم کا طیارہ تباہ ہوگیا

Reading Time: < 1 minute

کولمبیا میںفٹبال ٹیم کو لے جانے والا چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں برازیل کی ایک فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 81 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق حادثے میں کچھ افراد زندہ بچے ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اس چارچرڈ طیارے نے بولیویا سے پرواز کی تھی اور اس میں برزیلین فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑی سوار تھے۔ ٹیم میڈیلن میں اٹلیٹکو نیسنل ٹیم کے خلاف کوپا سدامریکنا کا فائنل میچ کھیلنا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کا شمار جنوبی امریکہ کے دوسرے اہم ترین کلب مقابلوں میں ہوتا ہے اور اس کا فائنل بدھ کو کھیلا جانا تھا جو اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔ طیارے میں 72 مسافر اور عملے کے نو ارکان سوار تھے اور یہ شہر سے باہر واقع پہاڑی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق نصف شب کے وقت گر گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے