عالمی خبریں

لشکر طیبہ کے دو رہنما عالمی دہشت گرد

دسمبر 29, 2016 < 1 min

لشکر طیبہ کے دو رہنما عالمی دہشت گرد

Reading Time: < 1 minute

امریکہ نے لشکر طیبہ کے دو مزید رہنماؤں کے نام اور اس کی ذیلی تنظیم المحمدیہ سٹوڈنٹس کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے لشکر طیبہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں دسمبر 2001 میں شامل کیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق المحمدیہ سٹوڈنٹس لشکر طیبہ کا طلبہ ونگ 2009 میں قائم کیا گیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس ریکروٹ کرنے کے کورسز اور نوجوانوں کے لیے دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔ لشکر طیبہ کے جن دو رہنماوں کو غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں محمد سرور اور شاہد محمود شامل ہیں۔ محمد سرور لاہور میں گذشتہ 10 سال سے لشکر طیبہ کے سینیئر رہنما ہیں اور کئی اہم منصبوں پر فائز رہ چکے ہیں اور وہ آج کل لشکر طیبہ کے لاہور کے امیر ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہد محمود کراچی میں لشکر طیبہ کے رہنما ہیں اور وہ اس تنظیم کے ساتھ 2007 سے منسلک ہیں۔ جون 2015 اور جون 2016 کے درمیان وہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے نائب چیئرمین رہ چکے ہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے