پاکستان

نئے سال کی پہلی رات گینگ ریپ

جنوری 1, 2017 < 1 min

نئے سال کی پہلی رات گینگ ریپ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں اسکول ٹیچر بھرتی ہونے کی خواہش مند غریب خاتون کا گینگ ریپ کر دیا گیا، شین نامی تیس سالہ خاتون نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شام چودھری توقیر نامی شخص نے اس کو نجی اسکول میں ٹیچر کی ملازمت دینے کے لیے انٹرویو لینے سہالہ پھاٹک کے قریب ایک گھر میں بلایا، جہاں بعد ازاں اسے زبردستی شراب نوشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی _ غوری ٹاؤن کی رہائشی خاتون شین کے مطابق چودھری توقیر کے گھر پر تین مزید افراد آئے جن کا تعارف رکن قومی اسمبلی توصیف، ایس ایچ او تھانہ اور جج اقبال کے نام سے کرایا گیا _ چاروں افراد نے مبینہ طور پر پر شین کا ریپ کیا اور ان کے سو جانے پر وہ گھر سے فرار ہو کر پولیس کے پاس پہنچ گئی _ پولیس نے شین کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایک ملزم چودھری توقیر کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق تمام افراد سہالہ کے رہائشی ہیں اور انہوں نے اپنی شناخت کے بارے میں جھوٹ بولا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے