پاکستان

پاڑا چنار دھماکے میں 20 شہید

جنوری 21, 2017 < 1 min

پاڑا چنار دھماکے میں 20 شہید

Reading Time: < 1 minute

قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاڑا چنار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 افراد شہید اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ فوج  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ یہ دھماکہ سبزی منڈی کی عیدگاہ مارکیٹ میں ہوا۔ پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ دھماکہ صبح  اس وقت ہوا جس وقت منڈی میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ہسپتال میں موجود ایک اہلکار نے بتایا کہ 55 سے زیادہ زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا اب تک علم نہیں ہو سکا۔ تاہم کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے خودکش حملہ قرار دیا ہے۔ طالبان کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں اس حملے کو اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے