پاکستان

ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی

فروری 13, 2017 < 1 min

ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے منانے اور میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے کو منانے سے روکے۔ یہ حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد کے شہری کی درخواست پر دیا۔ عدالت نے وزارت اطلاعات اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے حکام سے کہا ہے کہ میڈیا کو ایسے پروگرام کی کوریج سے بھی روکا جائے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اس لیے اس ملک میں ایسے کسی بھی تہوار کو نہیں منایا جاسکتا جو اسلامی روایات کے خلاف ہو۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس تہوار کے منانے سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اس لیے عدالت کے پاس ایسے کسی کو اقدام کو روکنے کا اختیار حاصل ہے جس کی وجہ سے کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا احتمال ہو۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس تہوار کو منانے کے لیے پبلک مقامات پر پروگرام ترتیب بھی دے دیے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے ٹی وی چینلز کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ماضی میں اس دن کے حوالے سے پروگرام چلائے ۔ درخواست میں وفاق سمیت وزارت اطلاعات ونشریات، پیمرا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے  فریقوں سے دس روز میں جواب طلب کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے