کھیل

بورڈ نے محمد عرفان کو معطل کردیا

مارچ 14, 2017 < 1 min

بورڈ نے محمد عرفان کو معطل کردیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطل کردیا ہے ۔ یہ معطلی پاکستان سپر لیگ کرپشن سکینڈل کے سلسلے میں عمل میں آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ دو کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کو پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔ محمد عرفان پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ اور انھیں 14 روز میں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ محمد عرفان پر الزام ہے کہ انہوں نے مشکوک افراد سے اپنے مبینہ روابط کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع نہیں کیا تھا۔ محمد عرفان نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ٹریبونل بھی تشکیل دیا ہے جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر ہیں اور اس میں لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیا اور وسیم باری شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے