ہیڈ فون پھٹنے سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا

 طیارے میں ہیڈ فون پھٹنے سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا ۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن سے بیجنگ جانے والے ہوائی جہاز کے مسافروں کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون میوزیک سن رہی تھی۔ آسٹریلیا کے حکام نے پرواز کے دوران بیٹری سے چلنے والے آلات کے استعمال پر تنبیہ جاری کی ہے۔

ہیڈ فون پھٹنے کی آواز پر خاتون نیند سے بیدار ہوئیں اور انھوں نے فوری طور پر ہیڈ فون نکال کر فرش پر پٹخ دیا۔ دھماکے اور آگ کے سبب ان کا چہرہ سیاہ ہو گیا اور ہاتھوں پر زخم آئے۔

حادثے کے بعد طیارے کا عملہ تیزی سے امداد کو پہنچا اور فرش پر پڑے ہیڈ فون پر پانی ڈال کر آگ بجھائی۔ اس وقت تک بیٹری اور اس کا پلاسٹک پگھل كر فرش پر چپک چکا تھا۔

آسٹریلیا کے ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’باقی راستے مسافروں کو پگھلے ہوئے پلاسٹک، جلے ہوئے الیکٹرانک اور بالوں کی بو برداشت کرنا پڑی۔ خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں لیتھیم بیٹری کے تعلق سے دوران پرواز مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

حادثے کے بعد آسٹریلین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پرواز کے دوران بیٹری سے چلنے والی ڈیوائسز کے استعمال کے متعلق ہدایات جاری کی ہیں اور متبنہ کیا ہے کہ بیٹریوں سے چلنے والے ڈیوائسز کے استعمال میں اضافے سے دوران پرواز مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button