متفرق خبریں

کرکٹ جوا کرانے والی سائٹ کا انکشاف

مارچ 21, 2017 < 1 min

کرکٹ جوا کرانے والی سائٹ کا انکشاف

Reading Time: < 1 minute

                      پاکستان میں کرکٹ میچوں پر جوا کرانے والی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے، ویب سائٹ دو برس سے کھلاڑیوں اور جواریوں کے درمیان فعال رابطے کا ذریعہ ہے، پاکستان سپورٹس بیٹنگ ویب سائٹ نے ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جوے کے الزامات لگنے کے بعد پاکستان سے ہی چلائی جانے والی بیٹنگ ویب سائٹ منظر عام پر آئی ہے ۔ پاکستانی پرچم اور نقشہ کے ساتھ  پاکستان سپورٹس بیٹنگ ویب سائٹ دو ہزار پندرہ سے چلائی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام بڑے بکی اسی ویب سائٹ کے ذریعے ہی میچ فکسنگ کراتے ہیں ، ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ایف آئی اے حکام جوے کا الزام لگنے پر تو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تحقیقات کے لیے بلا رہی ہے لیکن دو سالوں سے جوے کی طرف راغب کرنے والی ویب سائٹ کو بند کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور جواریوں کے ساتھ رابطہ کا بھی بہترین ذریعہ ہے ، ویب سائٹ پر پیسوں کے لین دین کے لیے کریڈٹ کارڈز کا استعمال کیا جا تا ہے اور پاکستانی روپے دنیا کی کسی بھی کرنسی میں بدلے جا سکتے ہیں ۔ ویب سائٹ کو بند کرنے کے لیے ایف آئی اے نے پی ٹی اے حکام سے بھی رابطہ کر لیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے