متفرق خبریں

چالیس لاکھ ڈالر سونے کا سکہ چوری

مارچ 28, 2017 < 1 min

چالیس لاکھ ڈالر سونے کا سکہ چوری

Reading Time: < 1 minute

انگریزی فلموں کے انداز میں جرمنی کے ایک عجائب گھر سے 40 لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کا ایک بڑا سونے کا سکہ چوری کر لیا گیا ہے۔ سکہ برلن کے میوزیم سے رات کے وقت چرایا گیا۔ حکام کے مطابق چوری کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ اس کینیڈین سکے کی مالیت دس لاکھ ڈالر ہے اور سو کلو گرام خالص 24 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے ۔ واضح نہیں ہے کہ چور الارم سسٹم سے کیسے بچ نکلے یا نصف میٹر چوڑے سکے کو کیسے لے اڑے۔  پولیس کو شک ہے کہ چور کھڑکی کے راستے داخل ہوئے۔  عجائب گھر کے قریب ہی واقع ٹرین کی پٹریوں سے ایک سیڑھی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکہ عمارت کے اندر بلٹ پروف شیشے کے اندر محفوظ تھا۔ سکے کی موٹائی تین سینٹی میٹر، قطر 53 سینٹی میٹر ہے۔ اس کے ایک جانب ملکہ الزبیتھ دوئم تصویر کینیڈا کی ریاست کی سربراہ کے طور پر بنی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب کینیڈا کا قومی نشان میپل کا پتہ بنا ہوا ہے۔ یہ سکہ  2007 میں تیار کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے