پاکستان

گستاخانہ مواد کے مقدمے میں حکم

مارچ 31, 2017 < 1 min

گستاخانہ مواد کے مقدمے میں حکم

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے مقدمے میں حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ ایک ایسی کمیٹی تشکیل دے جو سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کو مکمل طور پر ہٹانے کے سلسلے میں قدم اٹھائے اور بیرون ملک چلے جانے والے پانچ بلاگرز کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں تو ان کو وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

فیصلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کو ایسا جامع اور حساس میکینزم تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے جس کے تحت گستاخانہ مواد یا صفحات کی نشاندہی ممکن بنا کر فوری کارروائی کی جا سکے۔ فیصلے میں وزارت داخلہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وزارت کے سیکریٹری متعلقہ اداروں کے افراد کی کمیٹی تشکیل دیں جو جامع مہم شروع کر کے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد زائل کرے، متعلقہ لوگوں کی شناخت کرے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے