متفرق خبریں

ریکارڈ بچوں کا ریکارڈ

اپریل 1, 2017 < 1 min

ریکارڈ بچوں کا ریکارڈ

Reading Time: < 1 minute

حالیہ مردم شماری میں بلوچستان کے حاجی عبد المجید مینگل نے 54 بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ بنایا ہے۔ ان بچوں میں سے 12 کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ 42 زندہ ہیں۔ ریکارڈ بچے پیدا کرنے والے حاجی عبد المجید مینگل کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ہے۔ نوشکی افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے ۔ عبدالمجید کی عمر 70سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں۔ عبدالمجید نے چھ شادیاں کی تھیں۔ ان کی بیویوں میں سے دو وفات پاچکی ہیں جبکہ چار بیویاں اب بھی ان کی عقد میں ہیں۔ عبد المجید کے جو 42 بچے حیات ہیں ان میں 22 بیٹے اور20 بیٹیاں ہیں۔

اس سے قبل کوئٹہ شہر کے رہائشی جان محمد خلجی سب سے زیادہ بچوں کے والد ہونے کے دعویدار تھے جن  کے ہاں اب تک 36 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے