عالمی خبریں

روس: ٹرین دھماکے کا ذمہ دار کرغز نژاد شہری

اپریل 4, 2017 < 1 min

روس: ٹرین دھماکے کا ذمہ دار کرغز نژاد شہری

Reading Time: < 1 minute

روس کی زیرِ زمین ٹرین دھماکے میں 11 افراد کی ہلاکت کے لیے کرغزستان کے سکیورٹی اداروں نے ایک کرغز نژاد روسی شہری کو مشتبہ ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکے میں 50 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے اور روس میں اس واقعے پر تین دن کا قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔ روسی میڈیا نے کہا تھا کہ زیرِ زمین ٹرین سٹیشن پر حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کا تعلق وسطِ ایشیا سے ہے۔ کرغزستان سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور کا نام اکبرزون جلیلوف ہے جو کہ سنہ 1995 میں اوش نامی شہر میں پیدا ہوا تھا۔ روس کی انٹر فیکس اور تاس نیوز ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی نشاندہی کر لی گئی ہے تاہم اس بارے میں متضاد اطلاعات ہیں کہ آیا وہ شخص خود کش بمبار تھا۔ روسی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کی عمر 20 سال کے قریب ہے ۔

روس کی قومی انسدادِ دہشت گرد کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ سنایا پلوشیڈ اور اس کا قریبی ٹیکنالوجسکی انسٹیٹیوٹ سٹیشن بنے۔ کمیٹی کے مطابق دھماکے کے بعد ایک اور دھماکہ خیز ڈیوائس بھی ملی تاہم ایک دوسرے قریبی سٹیشن کو محفوظ بنا لیا گیا۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے