کھیل

ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست

اپریل 26, 2017 < 1 min

ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست

Reading Time: < 1 minute

 پاکستان نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کنگسٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 32 رنز کا ہدف دیا تاہم اس ہدف تک پہنچنے میں بھی پاکستان کی تین وکٹیں کر گئیں۔ پاکستان کی دوسری اننگ میں اظہرعلی ایک، احمد شہزاد اور یونس خان چھ، چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم مصباح الحق اور بابر اعظم نے بغیر کسی اضافی نقصان مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 152 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اس نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 32 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 دوسری اننگ میں ویسٹ انڈین بلے باز پاکستانی بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ کیئرن پوویل کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین نمایاں سکور کرنے میں ناکام رہا۔ کیئرن پوویل نے 49 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں بریتھ ویٹ 14، ہیٹمائر 20، ہوپ چھ، بشو 18 اور ہولڈر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چھ، محمد عباس نے دو جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز میں چھ اور پہلی اننگز میں دو وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے