پاکستان

فوج اور حکومت میں معاملات طے

مئی 10, 2017 < 1 min

فوج اور حکومت میں معاملات طے

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم کی زیرصدارت گزشتہ روز اجلاس کے بعد ڈان لیکس معاملے پر سخت موقف سامنے آنے کے بعد آج فوج کی اعلی قیادت وزیراعظم ہاﺅس ملاقات کیلئے پہنچ گئی۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود تھے۔ حکومت نے ڈان لیکس معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹ پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ سول بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور ڈان لیکس معاملے پر جو نوٹی فیکیشن جاری کیا جانا تھا وہ ہوچکا۔ وزیرداخلہ نے اس معاملے میں چھپے حقائق کو سامنے لانے کیلئے تین بار پریس کانفرنس میں بات کرنے کااعلان کیامگر پھر منسوخ کرنا پڑا۔ جس کے بعد اب فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ چار بجے پریس کانفرنس کریں گے، کہا جا رہا ہے کہ ڈی جی ایس آئی پی آر پریس کانفرنس میں اپنے ٹوئٹ پر افسوس کااظہار کرسکتے ہیں جس میں انہوں نے وزیراعظم کے فیصلے کو مسترد کرنے کااعلان کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے