متفرق خبریں

اکیس کروڑ والا وکیل

مئی 15, 2017 < 1 min

اکیس کروڑ والا وکیل

Reading Time: < 1 minute

سندھ حکومت کی سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ سینٹ کے سابق چیئرمین اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک سب سے زیادہ فیس وصول کرنے میں سرفہرست ہیں۔ سندھ حکومت کی فاروق ایچ نائیک پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین برس میں پچیس مقدمات میں پیش ہونے کے دوسو سولہ اعشاریہ سات ملین ( اکیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ روپے) اداکیے گئے۔ سندھ اسمبلی میں پیش کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری وکیلوں کے علاوہ پرائیویٹ وکیل کرکے کل 23کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے ادا کیے۔ صوبائی وزیر نے اسمبلی کو بتایاکہ انور منصور ایڈووکیٹ کو دو مقدمات میں پیش ہونے کے 65لاکھ روپے ادا کیے جبکہ وکیل یاور فاروقی کو 25لاکھ روپے فیس کی مد میں دیے گئے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کے سرکاری وکیل اس فہرست میں نہیں آتے جن کو ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔ عام طور پر صوبے کے ایڈووکیٹ جنرل پانچ لاکھ سے زائد کی تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے