پاکستان

اسلام آباد میں ریسلنگ پر پابندی عائد

مئی 16, 2017 2 min

اسلام آباد میں ریسلنگ پر پابندی عائد

Reading Time: 2 minutes

عدالت نے اسلام آباد میں ہونے والی ریسلنگ کا انعقاد روک دیا ہے، ریسلنگ روکنے کا حکم ڈسٹرکٹ جج ویسٹ اسلام آباد نے دیا۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل راجہ ظہور نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ماس کام سلوشن کمپنی نے ریسلنگ کیلئے اجازت نامہ حاصل کیاہے ، دوسرا کوئی شخص ماس کام کی مرضی او راجازت کے بغیر یہ ایونٹ منعقد نہیں کرسکتا، وکیل نے کہاکہ کمپنی کے ملازم شاہدالحق نے ڈیٹا چوری کرکے بددیانتی کی، وکیل نے کہاکہ ہم نے حارث علی عرف بادشاہ خان کو فریق بنایا ہے جبکہ ریسلر فلیش گارڈن، پیر عاصم اور راجا ریاض بھی کیس میں فریق بنائے گئے ہیں۔ عدالت نے قمر چودھری کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت نے مقدمے کی باقاعدہ سماعت اٹھارہ مئی کو مقرر کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں مقابلے کا انعقاد اکیس مئی کو ہوناہے۔
ماس کام سلوشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قمر چودھری نے کہا کہ جوئے کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں ہونے والی بین الاقوامی ریسلنگ اپنے انعقاد سے قبل ہی متنازعہ ہو گئی ہے، ان کاکہنا تھا کہ وہ پاکستان میں منعقد کی جانے والی ریسلنگ کے سابق منیجر ہیں اور پس پردہ کہانی کے ساتھ سامنے آ ئے ہیں _ قمر چودھری کا کہنا ہے کہ حارث عرف بادشاہ خان نے سی ایس ڈبلیو نامی کمپنی کے ساتھ مل کر میچ فکسنگ کا منصوبہ تیار کیا ہے، میچ فکسنگ کی بنیاد پر ہونے والی ریسلنگ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے، بادشاہ خان اور شاہدالحق کے درمیان ہونے والی چیٹ سے میچ فکسنگ کا پتہ چلا ہے، قمر چودھری نے کہا کہ شاہدالحق نے اپنی کمپنی کے ساتھ بھی فراڈ کیا اور ایڈوانس رقم کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی لے کر فرار ہو گیا ہے، انہوں نے کہاکہ سارے میچوں پر بڑے پیمانے پر جوا کھیلا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے