عالمی خبریں

قطر کی مشکل

جون 6, 2017 < 1 min

قطر کی مشکل

Reading Time: < 1 minute

دنیا کی بہترین ہوائی جہاز کمپنی قطر ائرویز مشکل میں پھنس گئی ہے اور سفارتی طورپر پڑوسیوں کی جانب سے تنہا کیے جانے کے بعد بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ قطر ائرویز کو اپنے بہت سے جہاز ائرپورٹ پر ہی کھڑے کرنا پڑیں گے۔ جغرافیائی جائزے سے معلوم ہوتاہے کہ قطرکے جہازوں کو اڑنے کیلئے پر ہی نہیں چاہئیں بلکہ سعودی عرب اور بحرین کی فضائی حدود بھی بہت ضروری ہیں۔ قطر کے تیسری طرف موجود متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی فضائی حدود بند کی ہیں تو قطر کے پاس صرف ایک ہی راستہ بچا ہے جو اس کے سامنے سمند رہے۔ سمند ر میں بھی کسی ملک کو اتنی ہی حدود بین الاقوامی طور پر ملتی ہیں جنتا اس کا جثہ یعنی حجم ہوتاہے اس لحاظ سے دیکھا جائے تو قطر چھوٹا سا خشکی کا ٹکڑا ہے او ر اس کے پاس سمندری حدود بھی بہت کم ہیں۔ قطر ائر ویز کے جہاز اب اپنے ملک سے اڑان بھرنے کیلئے صرف ایک خاص سمت میں ہی جاسکیں گے اور ان کو ناک کی سیدھ برقرار رکھنا ہوگی۔ یہ تصویر جس میں قطر کا نقشہ دکھایا گیا ہے اس کی فضائی حدود بھی دکھائی گئی ہیں۔ خلیج فارس میں قطر کی فضائی حدود میں اس کے جہازوں کے اڑنے کیلئے جگہ بہت محدود ہے تاہم اسی علاقے میں موجود امریکا کے فوجی اڈے اور بحری بیڑے سے اڑنے والے جہازوں کیلئے فضائی حدود چہارجانب کھلی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے