پاکستان

میڈیا میں شاندار حال کے ساتھ سنہرے مستقبل کی نوید

اگست 1, 2017 < 1 min

میڈیا میں شاندار حال کے ساتھ سنہرے مستقبل کی نوید

Reading Time: < 1 minute

سوم ٹوم میڈیا آن لائن دنیا میں ایک جانا پہچانا نام ہے_ اس میڈیا گروپ نے بہت کم عرصے میں آن لائن ورلڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور اپنے پڑھنے والوں کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک افراد کو بھی پروفیشنل زندگی میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے ہیں _

سوم ٹوم میڈیا گروپ کے ساتھ کام کرنے والے اداروں اور افراد نے اس کی خدمات پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے_ سوم ٹوم میڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر جتوءی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ گھر بیٹھے افراد کو بہترین روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید کءی پراجیکٹس پر کام شروع کر چکے ہیں، اور اس کا باقاعدہ آن لائن آغاز اب چند ہفتوں میں ہو جائے گا_ اس پراجیکٹ سے گھر بیٹھے خواتین و حضرات مستفید ہو سکیں گے اور اپنے لگائے گئے وقت کا پرکشش معاوضہ حاصل کر پائیں گے _

سوم ٹوم میڈیا گروپ اپنے پراجیکٹس سے ایک جانب ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا تو اس کے ساتھ مختلف شعبوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے فریش گریجویٹس کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرے گا_ سوم ٹوم میڈیا اس پراجیکٹ کے ذریعے اپنے صارفین کو کمائی کا ذریعہ فراہم کرے گا _

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے