عالمی خبریں

سب سے بڑی ٹویٹ

اگست 16, 2017 < 1 min

سب سے بڑی ٹویٹ

Reading Time: < 1 minute

سابق امریکی صدر باراک اوباما کی ایک ٹویٹ سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پر سب سے زیادہ پسندیدہ پیغام بن گئی ہے۔ سابق صدر نے تیرہ اگست کو یہ ٹویٹ نسل پرستی کے خلاف کی تھی۔ اس ٹوئٹ میں باراک اوباما تین مختلف نسل کے بچوں کے ساتھ ایک تصویر میں نظر آرہے ہیں۔ اس ٹویٹ پر اب تک بتیس لاکھ لوگ پسند یعنی لائک کرچکے ہیں جبکہ تیرہ لاکھ لوگوں نے اس پیغام کو شئیر یعنی آگے پھیلا یاہے ۔ اسی طرح اس ٹویٹ پر اب تک پچاس ہزار لوگ اپنے تبصرے کرچکے ہیں اور یہ تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ اس ٹویٹ میں باراک اوباما نے یہ پیغام لکھاہے کہ ’کوئی بھی شخص دوسرے سے اس کی رنگ، نسل یا مذہب کی نفرت کے ساتھ پیدا نہیں ہوا‘۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے