پاکستان

عدالت ۔ قاتل اور ٹوئٹ

اگست 31, 2017 < 1 min

عدالت ۔ قاتل اور ٹوئٹ

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس کے فیصلے پر سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر ان کے بیٹے بلاول کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔  عدالتی فیصلے پر پی پی کے حامیوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف لواحقین سے سوال بھی پوچھے جا رہے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹ میں عدالت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے لکھا کہ ملوث افراد کی رہائی نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ خطرناک بھی ہے۔ انھوں نے عندیہ دیا کہ پیپلز پارٹی قانونی راستوں پر غور کرے گی۔ اس کے جواب میں کئی افراد نے کہا کہ اصل مجرم اس لیے بچ گئے کہ آپ نے ٹوئٹ کرنے والا آسان کام اختیار کیا ہے کیونکہ مجرموں کے خلاف مقدمہ لڑنے کیلئے باہر آنا مشکل کام ہے ۔ کئی افراد نے شکایت بھی کی ہے کہ بلاول نے سوال اور مخالف تبصرے کرنے پر انہیں بلاک کر دیا ہے ۔

آصفہ بھٹو زرداری نے فیصلے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک انصاف نہیں ہو سکتا جب تک مشرف اپنے جرائم کا جواب نہیں دیتے ہیں۔

Array
One Comment
  1. Masroor Gilani
    There was no one from PPP leaders outside the court. No small gathering of jiyalas that we always saw outside NAB courts for Zardari corruption cases. It is shameful. At least family of Benazir should have been there to honour their mother.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے