پاکستان

فاطمہ بھٹو کا روہنگیا پر موقف

ستمبر 4, 2017 < 1 min

فاطمہ بھٹو کا روہنگیا پر موقف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں رہنے والے بھٹوز کو ہر وقت سیاست اور اقتدار کے بارے میں ہی بات کرتے سنتے ہیں، اور کیوں نہ کریں کہ وہ زرداری سے بھٹو بنے ہیں _ اصلی بھٹو اس وقت امریکہ میں رہتی ہیں اور اس کا نام فاطمہ ہے جو میر مرتضٰی بھٹو کی صاحبزادی اور ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ہیں _ فاطمہ بھٹو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت سرگرم رہتی ہیں، وہ انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں میں سے ہیں، اس وقت ٹوئٹر پر ان کے انیس لاکھ فالوور ہیں_

برما میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی اور ان کے تحفظ کیلئے وہ کئی دن سے ٹویٹس کر رہی ہیں لیکن آج انہوں نے اس ملک پاکستان کے حوالے سے بھی جواب دیے ہیں،

فاطمہ نے سوال کیا ہے کہ پاکستان اپنے دروازے روہنگیا مسلمانوں کے لیے کیوں نہیں کھولتا جبکہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جو مسلمانوں کو پناہ دینے کے لیے بنا تھا؟

اس پر مختلف قسم کے تبصرے ہوئے تو فاطمہ بھٹو نے جواب دیا کہ ہمیں ایک محفوظ پناہ گاہ ہونا چاہیے اس لیے نہیں کہ روہنگیا مسلمان ہیں لیکن اس لیے بھی کہ ان کو مارا جا رہا ہے، ختم کیا جا رہا ہے اور وہ خوفزدہ ہیں_ فاطمہ بھٹو نے لکھا ہے کہ پاکستان کا نام، اس کے پیچھے کہانی وہ وجہ ہے کہ اس ملک کو روہنگیا پر مظالم کو خاموشی سے نہیں دیکھنا چاہیے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے