پاکستان

شہزادی کی بلٹ پروف گاڑی میں ووٹ

ستمبر 9, 2017 < 1 min

شہزادی کی بلٹ پروف گاڑی میں ووٹ

Reading Time: < 1 minute

 

این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادی بلٹ پروف گاڑی میں ووٹ مانگ رہی ہے،

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 120 مسائل کی آماج گاہ ہے حلقہ کی عوام کو اسپتالوں میں سہولیات میسر نہیں ہیں، اسپتال میں ایک ایک بستر پر تین تین مریض زیرعلاج ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ ن لیگ 6 ماہ میں انڈر پاس اور پل بنا لیتی ہے، اسپتال کیوں نہیں بنا سکے؟ مسلم لیگ (ن) اس حلقے کے لیے ایک اسپتال ہی بنا دیتی،ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120 لاہورکا دل ہے مگرلوگ بنیادی سہولتوں سےمحروم ہیں، حلقے کے تمام گھروں میں معلوم کرلیں کہ گھروں میں پانی آتاہے یا نہیں، یہاں کے لوگ پینے کا پانی بھی خریدتے ہیں،یاسمین راشد نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہزادی بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر کہتی ہیں امی کو ووٹ دو ،ابا کو بچانا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے