پاکستان

پاکستان نے امریکیوں کو اوقات بتا دی

ستمبر 16, 2017 < 1 min

پاکستان نے امریکیوں کو اوقات بتا دی

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کی جانب سے گزشتہ روز کرم ایجنسی میں کئے گئے ڈرون حملے کےبعد پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی اوربد اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بغیر اطلاع ڈرون حملے پر پاکستان نے امریکا سے سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز امریکا کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملے کے بعد پاکستان آنے والی امریکی شخصیات کے لیے پروٹوکول ضوابط تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ طے کیا گیا ہے کہ جس عہدے کا افسر ہوگا اسی عہدے کا ہی پاکستانی عہدے دار اسے ملے گا۔ ذرائع کے مطابق نئے پروٹوکول کے تحت ہی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے سینٹ کام کمانڈر جنرل جوزف ووٹل سے ملنے سے انکار کیا تھا اور باربار کی درخواست کے باوجود وزیر دفاع  امریکی جرنیل سے نہیں ملے تھے۔ تاہم ترکی، سعودی عرب اور چین جیسے دوست ممالک کے لیے خصوصی طور پر پروٹوکول قواعد میں نرمی ہوگی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے