کالم

ڈار کے خلاف گواہ کون ہیں

ستمبر 29, 2017 2 min

ڈار کے خلاف گواہ کون ہیں

Reading Time: 2 minutes

ڈار پر اپنوں کا وار ہو گیا ۔۔۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں پیش کیے جانے والے گواہوں کی فہرست سامنے آ گئی، اور یہ فہرست دیکھنے کے بعد اسحاق ڈار نے یہ شعر پڑھا ہوگا کہ

دیکھا جو تیر کھا کر کمین گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کے ناجائز ہونے کی گواہی وہی دینگے جو کبھی فائل پر ڈار صاحب کا نام دیکھتے ہی ٹھپہ پہلے لگاتے تھے اور سانس بعد میں لیتے تھے۔
احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے اٹھائیس گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی گئی ہے جس میں سب سے پہلا نمبر ہی ڈار صاحب کے ماتحت ایف بی آر کے کمشنر ان لینڈ ریونیو زون فائیو لاہور اشتیاق احمد خان ہیں۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی گواہ بنایا گیا ہے جبکہ سپر سکس ٹیم کا کوئی اور رکن گواہان میں شامل نہیں۔ گواہان میں ڈپٹی ڈائریکٹر سعید احمد خان سمیت 23 گواہان کا تعلق حکومت پاکستان کے مختلف اداروں سے ہے جب میں قومی اسمبلی ، وزارت تجارت ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت نیب کے پانچ افسران بھی شامل ہیں۔ فہرست میں بنک الفلاح ، البرکہ بنک اور حبیب بنک کے افسران بھی شامل ہیں۔
ڈار صاحب کے احکامات پر جی سر جی سر کرنے والے اب ان کے کارناموں سے پردہ اٹھائیں گے۔ ویسے تو ڈار صاحب نے عرب شیخ کے تین خطوط اپنے دفاع میں تیار کر رکھے ہیں لیکن اپنوں کے خلاف ہونے کے بعد لگتا ہے غیر بھی شاید برے وقت میں ڈار صاحب کا ساتھ نہ دیں۔

اسحاق ڈار کے خلاف گواہوں کی فہرست میں درج ذیل افراد شامل ہیں،

سعید احمد خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن
واصف حسین، ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن
اشتیاق احمد ، کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور
قمر زمان ڈائریکٹر وزارت کامرس
شیر دل خان ، ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی
شاہد عزیز، قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ
محمد نعیم، ای ٹی او لاہور
طارق جاوید، سینئر نائب صدر البرکہ بنک گلبرگ لاہور
عبدالرحمان گوندل ، برانچ منیجر الائیڈ بنک قومی اسمبلی برانچ لاہور
فیصل شہزاد ، برانچ گریڈ ایچ ایم بی ایل ایجرٹن روڈ لاہور
مسعود الغنی ، منیجر آپریشنز حبیب بنک کیو بلاک اسلام آباد
عظیم خان، منیجر آپریشنز بنک الفلاح لاہور
فیض الرحمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈویلپمینٹ اتھارٹی
نیاز سبحانی ، ای ٹی او ماڈل ٹائون لاہور
علی اکبر بھنڈر، اے سی رائے ونڈ
سید قبوس عزیز ، ڈائریکٹر آپریشنز نادرا ہیڈکوارٹر
انعام الحق ، پروجیکٹ ڈائریکٹر الفلاح کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی
اظہر حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز
واجد ضیاء، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے
شکیل انجم ناگرا، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب اسلام آباد
اشتیاق علی، منیجر اکائونٹس بنک الفلاح گلبرگ لاہور
عمر درواز گوندل ، سب انسپکٹر تھانہ نیب لاہور
ظفر اقبال مفتی، ماہر بنکاری نیب لاہور
عدیل اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور
زوار منظور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور
اقبال حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور
عبید سمون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور
نادر عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر / تفتیشی افسر نیب لاہور

یہ افسران گواہی کے ساتھ کیا عدالت میں کوئی ثبوت بھی پیش کریں گے اس کے لیے ہمیں کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے