پاکستان

خاتون سمیت تین شہید

ستمبر 30, 2017 < 1 min

خاتون سمیت تین شہید

Reading Time: < 1 minute

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز نے  سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے  ایک بار پھر رخ چکری راولا کوٹ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے صوبیدار اور خاتون سمیت 3 شہری شہید ہوگئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، نشانہ بننے والے شہریوں کے انخلا میں مدد دینے والی آرمی پٹرول ٹیم پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے نائب صوبیدار ندیم شہید ہوگیا، جبکہ 3 جوان اور ایک شہری زخمی ہوا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو بھرپور جواب دیا، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے جانی نقصانات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے