عالمی خبریں

ساٹھ روہنگیا جان سے گئے

ستمبر 30, 2017 < 1 min

ساٹھ روہنگیا جان سے گئے

Reading Time: < 1 minute

میانمار سے بنگلا دیش پہنچنے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 60 افراد جاں بحق ہوگئے، میانمار حکومت کی پشت پناہی میں جاری  مظالم سے جان بچا کر  ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس میں کم از کم 60 افراد ڈوب گئے، زندہ بچ جانے والے کشتی مسافروں کے مطابق غیرقانونی طریقے سے سفر کرنے والی اس کشتی کا کپتان چیک پوائنٹس سے بچنے کی پوری کوشش کرتا رہا لیکن تیز بارشوں کے سبب سمندر میں طغیانی کے باعث کشتی الٹ گئی، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار سے بنگلا دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد اب تک 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے