پاکستان

صحافی اشتہاری ہو گیا

ستمبر 30, 2017 < 1 min

صحافی اشتہاری ہو گیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے نامور کرائم رپورٹر اور روزنامہ خبریں میں اپنی خبروں سے دھوم مچانے والے صحافی کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا، گلگت بلتستان انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ شہباز خان کی جانب اخبار میں اشتہار جاری کر دیا گیا، اشتہار میں کہا گیا ہے کہ شبیر سہام ولد غلام عباس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور ملزم بعد از ارتکاب جرم فرار اور اپنی گرفتاری سے گریز کرتے ہوئے مفرور ہے، اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو سات اکتوبر کی صبح عدالت میں پیش ہو، عدم حاضری کی صورت میں ملزم شبیر سہام کے خلاف یک طرفہ کارروائی عمل میں لاکر فیصلہ صادر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صحافی شبیر سہام نے گلگلت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق گلگلت بلتستان کے حکومتی رہنماؤں کے خلاف خبر دی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت بلایا گیا، عدالت کے بار بار بلانے اور پیش نہ ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے شبیر سہام کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے