پاکستان

ایڈز سے کتنے متاثر

ستمبر 30, 2017 < 1 min

ایڈز سے کتنے متاثر

Reading Time: < 1 minute

دنیا بھر میں ایڈز کے متاثرین کی تعداد پر نظر رکھی جاتی ہے مگر پاکستان میں یہ اتنا آسان نہیں_

ایک سال میں مکمل ہوئے پاکستان ایڈز سروے میں خطرناک نتائج سامنے آئے ہیں، ساٹھ ٹیموں نے ملک کے بیس شہروں میں ایڈز سروے کیا، جس کے مطابق ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار تک پہنچ گئی، ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں گذشتہ سروے کے مقابلے 39 ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا، سروے نتائج بتاتے ہیں کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 60 ہزارتک پہنچ گئی دوسرے نمبر پرسندھ میں ایڈز کے مریضوں کے تعداد 52 ہزار ہوگئی، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار اور بلوچستان میں تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار نکلی، سروے کی 60 ٹیموں نے 20 شہروں میں سروے کے دوران 5 ہزار مقامات سے اعداد وشمار حاصل کیئے، ایڈز کے مریضوں سے متعلق یہ سروے ایک سال میں مکمل ہوا، ایڈز کے زیادہ مریض انجکشن سے نشہ لیتے ہیں، جنسی بے راہ روی بھی ایڈز پھیلنے کا موجب ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے