پاکستان

چاقو والا کون ہے

اکتوبر 10, 2017 < 1 min

چاقو والا کون ہے

Reading Time: < 1 minute

کراچی میں معصوم شہریوں خاص طور پر خواتین کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والے مجرم کی کارروائی کی دھوم سپریم کورٹ میں گونج اٹھی ہے_

قتل کے ایک مقدمے میں جسٹس دوست محمد نے وکیل سے پوچھا کہ چاقو والا ہاتھ آیا کہ نہیں؟

کراچی کے چاقو والے کی سپریم کورٹ میں گونج، جج بھی پوچھنے لگے کہ ہاتھ آیا کہ نہیں، سپریم کورٹ نے 14سال بعد قتل کے ملزم محمد شوکت کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، شوکت پر صغیر نامی شخص کو 2003میں کورنگی کراچی میں قتل کرنے کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا، سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد خان نے پوچھا کہ چاقو والا ہاتھ نہیں آتا؟ ملزم کے وکیل ذوالفقار بھٹہ نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی کو ہٹانے کے لیے ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں، جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ آپ کو پتہ ہےچاقو والا کون ہے؟ آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے آپکوسب پتہ ہے –

عدالت نے قتل کے ملزم کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے